Saturday, July 27, 2024

سرینگرمیں بھارتی فوجی کو پڑنےوالے تھپڑوں کی بازگشت پورے بھارت میں سنائی دینے لگی

سرینگرمیں بھارتی فوجی کو پڑنےوالے تھپڑوں کی بازگشت پورے بھارت میں سنائی دینے لگی
April 13, 2017
نئی دہلی (ویب ڈٰیسک)سری نگر میں بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو نے بھارت میں ہلچل مچادی بھارتی کرکٹرزگوتم گمبھیر،وریندر سہواگ بھی آپے سے باہر ہو گئے،ادھر مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کےغبارے میں سے بھی ہوا نکل گئی۔ تفصیلات کےمطابق سری نگر میں بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر پورا بھارت تلملااٹھا ، سابق کٹھ پتلی وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے  مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی نوید سنادی تھی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالت زار دیکھ کر بھارتی وزیر داخلہ بھی تلملا اٹھے اور مقبوضہ وادی میں بھارتی کمانڈر کی خوب کلاس لی۔ مودی سرکار کے بعد بھارتی کرکٹرز بھی کہاں پیچھے رہ سکتے تھے انہوں نے بھی ویڈیو کے ردعمل پر سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ڈینگیں مارنا شروع کردیں۔ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی فوجی کو تھپڑ مارنے کے بدلے 100 کشمیریوں کو جان دینا ہوگی ،کرکٹر سہواگ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لال پیلے ہوتے رہے۔ دوسری جانب ضمنی انتخابات میں کشمیریوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ سری نگر میں ضمنی الیکشن کی ری پولنگ میں ٹرن آﺅٹ نہ ہونے کے برابر رہا سری نگر میں ضمنی انتخاب کی ری پولنگ میں ٹرن آﺅٹ صرف ایک فیصد رہا وادی میں پولنگ اسٹیشن تو قائم کر دئیے گئے لیکن وہاں الو بولتے رہے۔