Saturday, July 27, 2024

سرینگر:معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بھارتی درندوں نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر:معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بھارتی درندوں نے مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا
April 10, 2017
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری آج بھی چارنوجوانوں کو شہید کردیا گیا دو روز میں شہید کشمیریوں کی تعداد بارہ ہوگئی ، بڈگام میں فائرنگ سے زخمی متعدد افراد کی حالت نازک ادھر ڈھونگ انتخابات کے خلاف پوری وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہےگزشتہ روز 8کشمیریوں کوشہید کرنے والی بھارتی فورسز نے مزید 4افراد کی جان لے لی۔ قابض بھارتی فوج آ ئے روز فرضی جھڑپوں میں ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں جبکہ اعلیٰ حکام ان جھڑپوں پر پردہ ڈالنے کیلئے مقتولین پر ہی الزام دھردیتے ہیں۔ ادھر 8کشمیریوں کی شہادت کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے بھارتی فوج اور پولیس نے بڈگام میں ڈھونگ  ریاستی انتخابات کیخلاف احتجاج کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے کئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کئی افراد کو پیلیٹ بندوق سے چھرے مارے گئے۔ بھارت نے ضمنی انتخاب کے دوران سیکیورٹی کا جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں مزید  بیس ہزار فوجی اتار دیئے ہیں نو اپریل کو پہلے مرحلے کی پولنگ کا کشمیری عوام نے مکمل بائیکاٹ کیا ۔ فراڈ الیکشن کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ بارہ اپریل کو ہوگی تب تک پوری مقبوضۃ وادی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ شوپیاں میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری سکول کو نذر آتش کردیا ۔