Thursday, November 30, 2023

سرینگر،قابض فورسز نے بربریت کی انتہا کر دی،مزید 4کشمیری جوان شہید ہوگئے

سرینگر،قابض فورسز نے بربریت کی انتہا کر دی،مزید 4کشمیری جوان شہید ہوگئے
November 27, 2018
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی خون کی پیاس بجھ نہ سکی ، آج بھی ضلع پلوامہ اور کلگام میں جعلی مقابلوں کےدوران 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیئے گئے ۔بھارتی فوج کی درندگی کیخلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا تو  بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر کی فائرنگ کر دی جس سے درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں کے ذریعے نہتے کشمیریوں کےخون سے ہولی کھیلنا بند نہ کی ، ضلع کلگام اور ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے مزید چار مظلوم کشمیریوں کو شہیدکردیا ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق طاقت کے نشے میں دھت بھارتی  فورسز نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےجعلی پولیس مقابلے کا ڈراما رچایا اور زبردستی گھروں میں گھس کرفائرنگ شروع کردی۔ شہادتوں کے بعدآئے روز اپنے بھائیوں کی میتیں اٹھانےوالےکشمیری بھارتی فوج کی درندگی کیخلاف سڑکوں پر نکل آٗئے۔ ظالم بھارتی فوج نےپرامن مظاہرین پر بھی پیلٹس،آنسوگیس کے شیلزاور گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد زخمی ہوچکےہیں جبکہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔