Sunday, January 29, 2023

سرینگر،قابض بھارتی فوج نے دونہتے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کردیا

سرینگر،قابض بھارتی فوج نے دونہتے کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کردیا
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے   ، قابض فوج نے دو نہتے نوجوانوں کو نام نہاد سرچ  آپریشن کے دوران شہید کردیا، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے والے کشمیریوں پر ربڑ کی گولیاں برسادی گئیں، حریت قیادت کی اپیل پر کل سے وادی میں دو روزہ ہڑتال کی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو چپہ چپہ بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔  ہر گلی، ہر محلہ شہدائے کشمیر کی کہانی بیان کررہا ۔ضلع اننت ناگ میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے ۔  منوارڈ کے علاقے میں دو نہتے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، کارروائی کے دوران ایک مکان کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ۔ شہادتوں کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد احتجاج کرتی سڑکوں پر نکل آئی جنہیں منتشر کرنے کیلئے بھارتی فوسز نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا، ربڑ کی گولیاں  لگنے سے سو سے زائد مظاہرین زخمی  ہو گئے ۔ دونوں شہدا کی نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ، اس موقع پر آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے ۔ دوسری طرف ضلع شوپیاں میں بھارتی پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حریت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار  ہلاک ہوگئے ۔حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی اپیل پر جمعرات اور جمعہ کو مکمل ہڑتال ہوگی۔