Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرینگر، شوپیاں میں فائرنگ سے تین کشمیری شہید ، متعدد زخمی

سرینگر، شوپیاں میں فائرنگ سے تین کشمیری شہید ، متعدد زخمی
January 25, 2018

سری نگر (92 نیوز) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کےمطابق قابض فورسز نے شوپیاں کے علاقے چے گُنڈ کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جس کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید ہونے والوں میں شاکر احمد میر نامی لڑکا بھی شامل ہے ۔