Sunday, October 2, 2022

سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل تیسری مرتبہ جیت لیا

سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل تیسری مرتبہ جیت لیا
پیرس(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ٹینس مقابلوں کا فائنل جیت کر کرئیر کا بیسواں سنگل گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون کے آگے ایک بار پھر کسی کی نہ چلی،امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک ریپبلک کی لوسی سیفارووا کو دل کی دھڑکن تیز کردینے والے مقابلے کے بعد شکست دی۔ سنسنی خیز میچ کا پہلا سیٹ سرینا نے چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں لوسی سیفارووا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےسات چھ سے کامیابی حاصل کر کے  سب کو حیران کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں عالمی نمبر ون نے شاندار کم بیک کے ساتھ ناصرف تیسرا سیٹ چھ دو سے جیتا بلکہ کرئیر کا بیسواں گرینڈ سلام جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئیں۔ سرینا ولیمزنے تیسری بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا اس سے قبل دوہزار دو میں اپنی ہی بہن وینس ولیمز کوشکست دے کر فرنچ اوپن جیت چکی ہیں جبکہ دوہزار تیرہ  میں دفاعی چیمپئن ماریہ شراپووا کو ڈھیر کر کے دوسری بار فرنچ اوپن چیمپئن بنی تھیں۔