Saturday, July 27, 2024

سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں بھی ایڈز کا مرض بے قابو

سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں  بھی ایڈز کا مرض بے قابو
February 15, 2018

سرگودھا ( 92 نیوز ) چنیوٹ کے بعد سرگودھا کے علاقے کوٹ عمرانہ میں  بھی ایڈز کا مرض بے قابو ہوگیا ہے ، بیماری نے متعدد قیمتی جانیں بھی نگل لیں ۔

سرگودھا کے گاؤں عمرانہ میں سینکڑوں خواتین اور مرد ایڈز میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔

ایڈز کا مرض بے قابو ہونے پر اہل علاقہ پریشان ہیں جبکہ عوامی نمائندے عوام کی آواز پر توجہ نہیں دے رہے ۔یہاں تک کہ وزیرمملکت محسن شاہنوازرانجھا  کے حلقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔