Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرگودھا کی باہمت بیٹی والدہ اور 7 بہن بھائیوں کی واحد کفیل

سرگودھا کی باہمت بیٹی والدہ اور 7 بہن بھائیوں کی واحد کفیل
March 2, 2018

سرگودھا (92 نیوز) زندگی کی مشکلوں کا جوانمری سے مقابلہ کرتی فاطمہ نامی خاتون پر والد کی وفات کے بعد 7 بہنوں اور بھائی کی ذمہ داریوں کا بوجھ پڑا تو فاطمہ نے اسے اٹھانے کا بڑا فیصلہ کر لیا ۔ اس نے پڑھائی کو خیر آباد کہا اور ماں کے ساتھ مل کر زندگی کی گاڑی دھکیلنے میں مگن ہو گئی ۔
پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود فاطمہ نے لوگوں کی باتوں کی پرواہ کیے بغیر پہلی موٹر سائیکل سوار خاتون ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا اور اب وہ سارے کام اسی پر سرانجام دیتی ہیں ۔
فاطمہ بوڑھی ماں کے ساتھ گاوں میں ڈھابہ بھی چلاتی ہے جہاں اشیاء خورو نوش کی فروخت سے گھر کا گزر بسر ہو رہا ہے ۔ بچوں کو اسکول چھوڑنے سے لے کر گھر کے تمام ضروری کاموں میں ان کا کردار مثالی ہے ۔
والدہ نے کہا کہ فاطمہ ان کی بیٹی نہیں بیٹا ہے جس پر انہیں فخر ہے ۔
دن بھر کی مصروفیت کے بعد باہمت فاطمہ شام کے اوقات میں چھوٹے بہن بھائیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا اچھا شہری بنانے کا عزم لیے ہوئے ہیں ۔
عزم وہمت اور بلند حوصلہ رکھنے والی فاطمہ نہ صرف معاشرے کی دوسری خواتین کیلئے مثالی کردار ہے بلکہ والدہ کے ساتھ ملکر اہل کانہ کی کفالت کی بھاری ذمہ داری بھی اٹھار ہی ہے ۔