Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرگودھا : پہلے آٹو شو میں منفرد گاڑیوں کی نمائش نے دھوم مچا دی‘ نوجوانوں کی بھرپور شرکت

سرگودھا : پہلے آٹو شو میں منفرد گاڑیوں کی نمائش نے دھوم مچا دی‘ نوجوانوں کی بھرپور شرکت
March 26, 2016
سرگودھا (92نیوز) موسم بہاراں کی مناسبت سے سرگودھا میں نایاب اور منفرد گاڑیوں کا پہلا آٹو شو منعقد ہوا جہاں سٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں کے کئی ماڈلز نمائش کا حصہ بنائے گئے۔ موڈ یفایئڈ کارز نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں سجا نایاب اور منفرد گاڑیوں کا آٹو شو جس میں ضلع سمیت دیگر شہروں سے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مختلف انواع و اقسام کی گاڑیاں شرکاءکی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ آٹو شو کا مقصد سٹریٹ کارز، لگژری کارز، موٹرسائکل کو یکجا کر کے شائقین کو موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ بھی مختلف گاڑیوں کی معلومات حاصل کریں۔ منچلے نوجوان ڈرائیور گراﺅنڈ میں اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھاتے رہے جبکہ آٹو شو میں موڈیفائیڈ گاڑیاں نوجوانوں کی توجہ کو خصوصی مرکز رہیں اور انکے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز منعقد ہوتے رہنا چاہئیں۔ شہر میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا شو تھا جس میں ناصرف جدید ماڈلز، بلکہ نایاب گاڑیاں بھی آٹو شو کا حصہ بنیں۔ بچے بڑے سبھی اس منفرد آٹو شو سے لطف اٹھاتے رہے۔