سرگودھا ، پالتو بندر کے حملے سے ایک سالہ بچی جاں بحق
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے میں با اثر زمیندار نے پالتو بندر چھوڑ دیا جس کے حملے سے ایک سالہ بچی جاں بحق اور تین دیہاتی زخمی ہو گئے ہیں۔
اکہتر جنوبی میں امتیاز وڑائچ نامی زمیندار نے بندر پال رکھا تھا جسے اس نے رات کو کھلا دیا۔
اس بپھرے جانور نے ڈیرے پر ایک سالہ معصوم بچی سمیت چار لوگوں کو نوچ ڈالا جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معصول بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
دیہاتیوں نے گولی مار کر بپھرے بند کو ہلاک کر دیا جبکہ پولیس نے زمیندار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔