سرگودھا میں پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، دونوں زخمی پائلٹس اسپتال منتقل

سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے بھاگٹانوالہ کے قریب پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ زرائع کے مطابق ایف 7 پی جی طیارے نے سمنگلی ایئربیس کوئٹہ سے اڑان بھری۔ سرگودھا ایئربیس کے قریب پائلٹس نے تکنیکی خرابی کا میسج دیا اور اجازت ملنے کے بعد طیارے سے ایجیکٹ کر دیا۔
کھیتوں میں گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پاکستان ایئرفورس ، ریسکیو اور سکیورٹی اداروں کی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمی ہونے والے دونوں پائلٹس کو فوری پاکستان ایئرفورس کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے میں تیکنکیی خرابی حادثے کی وجہ بنی، تاہم مزید تحقیقات کے بعد ہی حتمی نتائج مرتب کیے جا سکیں گے۔