Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرگودھا میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر، ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنیوالا قتل

سرگودھا میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر، ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنیوالا قتل
June 4, 2020
سرگودھا/ ڈہرکی (92 نیوز) سرگودھا میں قتل کی لرزہ خیز واردات  بیوی نے ساتھی کے ساتھ مل کرشوہر کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر پر دھاوا، نوجوان قتل جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ سرگودھا کے نواحی علاقے شاہ پور میں بیوی نے آشنا سے ملکر شوہر کو قتل کردیا اور لاش گھر کے اندر ہی پیٹی میں بند کر دی، پولیس نے تعفن پھیلنے پر لاش برآمد کر لی، متعلقہ تھانہ کی پولیس کے مطابق خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے، مقتول اعجاز کو بلقیس اور اختر نے عمران کیساتھ ملکر موت کے گھاٹ اتارا۔ ادھر ڈہرکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر پر لڑکی کے بھائیوں اور رشتہ داروں نے دھاوا بول دیا۔ کلہاڑیوں کے وار کرکے پسند کی شادی کرنے والے راضی پتافی کوقتل جبکہ خاتون کو شدید زخمی کردیا گیا۔ جوڑے نے 7 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔