سرگودھا ، سڑک کنارے لگے اسٹالز پر ارزاں نرخوں پر اشیاء دستیاب
سرگودھا (92 نیوز) عید کے موقع پر مہنگائی میں اضافہ معمول بن چکا ہے ۔ ایسے میں سڑک کنارے لگے اسٹالز پر خریداری میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں سرگودھا کے عوام کو ارزاں نرخوں پر کپڑے، جوتے اور جیولری کی اشیاء دستیاب ہیں۔
شاہینوں کے شہر سرگودھا کے عوام بھی اب عید کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں کیوں کہ شہر کے مختلف بازاروں میں سستی اشیاء کے اسٹالز جو سج گئے ہیں جہاں پر بچوں کے ریڈی میڈ کپڑے ، جوتے ، جیولری اور میک کا سامان ہر چیز ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے ۔ کم پیسوں میں بھرپور شاپنگ شہریوں کے تو وارے نیارے ہو گئے ہیں۔
مرد ہو یا خواتین ان اسٹالز پر خریداروں کا خاصا رش رہتا ہے۔ کوئی سادہ لباس پسند کر رہا ہے تو کسی کو کڑھائی والا سوٹ چاہئے۔
صرف تین سو میں سوٹ اور اتنے میں ہی جوتا دستیاب ہو تو کیا مہنگا ۔ دکان داروں کا بھی کہنا ہے کہ یہ عید اسٹالز ہر سال لوگوں کا بھرم رکھتے ہیں۔
مہنگائی کے مارے عوام اس اسٹالز سے اپنے بچوں کیلئے خریداری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہر کوئی عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانا چاہتا۔ ایسے میں عید خریداری کیلئے سستے اسٹالز متوسط طبقہ کیلئے کسی بھی نعمت سے کم نہیں۔