Sunday, October 2, 2022

سرگودھا : دو خودکش بمبار آپس میں لڑپڑے،جیکٹس پھٹنے سےدونوں ہلاک

سرگودھا : دو خودکش بمبار آپس میں لڑپڑے،جیکٹس پھٹنے سےدونوں ہلاک
سرگودھا (92 نیوز) سرگودھا کے علاقے ریلوے کالونی میں دو  خودکش حملہ آور آپس میں لڑپڑے اس  دوران خود کش جیکٹس  پھٹنے سے دونوں ہلاک ہو  گئےجبکہ پولیس نے علاقے سے  تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیام چو ک کے قریب دو  مبینہ دہشت گردوں کے درمیان   جھگڑا ہوا اس دوران  ان کی خود کش جیکٹس   دھماکے  سے   پھٹ  گئیں،جس میں دونوں   دہشت  گرد مارے   گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے  ہی  پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  جنہوں  نے  علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کیا۔ اس دوران  پولیس  نے تین مشتبہ افرادکو گرفتار  کرلیا ،ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں  دہشت   گردوں  کا  ڈی این اے کرایاجائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا سجاد حسن کے مطابق  پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کی لاشیں قبضہ میں لے لی ہیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے  کرکے تفتیش شروع کردی ہے دوسری طرف ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی غلام رسول عرف پیرا کے نام  سے  تصدیق  ہوگئی ہے۔