Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 سرگودھا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

 سرگودھا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
July 11, 2015
سرگودھا (92نیوز) خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دے دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھامیں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیدیا جبکہ زچہ و بچہ  صحت یاب اور خیریت سے ہیں۔ سرگودھا کے علاقے لکسیاں کے زمیندار ملک نجم الحسن کی اہلیہ نے مقامی اسپتال میں چار بچوں کو جنم دیا ،جن میں تین بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ و بچہ دونوں خیریت  سے ہیں،اہل خانہ نے بچوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا  اور علاقے میں مٹھائی تقسیم کی ۔ بچوں کا والد چار ماہ سے جاپان میں ہے اہل خانہ کے مطابق خوش قسمت باپ جلد از جلد پاکستان واپس آنے کو بے تاب ہے۔