سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی میں مبینہ دہشتگرد گرفتار
![سرگودھا: حساس اداروں کی کارروائی میں مبینہ دہشتگرد گرفتار](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2016/01/arrested.jpg)
سرگودھا(92نیوز)سرگودھا کےعلاقے لاہور روڈ پر حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق حساس اداروں کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ۔قانون نافذکرانیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
دہشتگرد کو چک ستاسی شمالی سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار دہشتگردکے قبضے سے اسلحہ ،خودکش جیکٹ ، گولہ بارودکے ساتھ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔
پولیس نے موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا ہے ۔