Saturday, July 27, 2024

سرگودھا: جعلی پیر اور اُس کے ساتھیوں کا 2روزہ ریمانڈ دے دیا گیا

سرگودھا: جعلی پیر اور اُس کے ساتھیوں کا 2روزہ ریمانڈ دے دیا گیا
April 3, 2017
سرگودھا (92نیوز)چک پچانوے شمالی میں بیس افراد کے قتل میں ملوث ملزموں کودو روزہ ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا گیا جبکہ دربار محمد علی گجر  سیل  کرکے پولیس تعینات کر دی گئی ہے،،مرکزی ملزم نےاعترافی بیان میں  کہاکہ  اس نے رات دس بجےمریدوں کو مارنا شروع کیا تمام افراد کوبدلہ لینےاورشک کی وجہ سے قتل کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سرگودھا میں بیس افراد کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا۔ نائنٹئ  ٹو نیوز سے گفتگو میں ملزم عدالوحید نے  بتایا کہ تمام مریدوں کو  یہ  شک  ہونے پر قتل کیا کہ  وہ   اسے بھی  زہر دے کر مار دیں گے۔ ہتھکڑی میں جکڑے مرکزی ملزم  نے کہا کہ وہ سخت طیش میں آ گیا تھا  اس نے مریدوں کو  ڈنڈے  سے ماراجبکہ ساتھی لاشیں  ٹھکانے لگاتا گیا۔ گرفتار جعلی پیر کے مطابق اس کے پیر نے بتایا تھاکہ انہوں نے زہر دیا ہےلیکن ایک روز  یہ پکڑے جائیں گے ، دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ملزم عبدالوحید کو چار ساتھیوں سمیت عدالت میں پیش کیا  جس کے بعد انہیں دو روزہ جسمانی  ریمانڈ پر  پولیس کے حوالے کردیا   گیا ملزموں  کو  پانچ اپریل کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔