سرگودھا اور گوجرانوالہ کی جیلوں میں دو قاتلوں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا
سرگودھا / گوجرانوالہ (92نیوز) پنجاب کی مختلف جیلوں میں دو اور مجرم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں بیوی اور بیٹی کے قاتل انور کو پھانسی دے دی گئی۔ بائیس سال قبل مخالف کو قتل کرنے والے عنصرحیات کو سرگودھا میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ اور سرگودھا میں قتل کے دومجرموں کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ گوجرانوالہ کی سنٹرل جیل میں مجرم محمد انور کو پھانسی دی گئی۔ مجرم انور نے 2002ءمیں گھریلو تنازع پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا۔
عدالت نے بیٹی کے قتل میں صلح نامہ ہونے پر مجرم کو بری کر دیا تھا مگر بیوی فاطمہ کے قتل میں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں قتل کے مجرم عنصر حیات کو تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔
مجرم عنصر نے 1994ءمیں بھلوال میں مخالف کو قتل کر دیا تھا۔ مجرموں کی گزشتہ روز اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں۔