Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرگودھا اور فیصل آباد میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ،شہریوں کا انتظامیہ کےخلاف احتجاج

سرگودھا اور فیصل آباد میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ،شہریوں کا انتظامیہ کےخلاف احتجاج
July 30, 2016
سرگودھا، فیصل آباد(92نیوز)سرگودھا اور فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔  ارباب اختیار عوامی مسائل سے آنکھیں پھیری بیٹھے ہیں۔ حالیہ بارشوں نے کئی علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد اورسرگودھا میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے سیوریج کا نظام درہم برہم کر دیا ہے انتظامیہ کے کھوکھلے دعوے گلیوں میں کھڑے گندے پانی میں ڈوبے دکھائی دے رہے ہیں ۔ عوام نے نکاسی آب نہ ہونے پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔  عوام کا کہنا ہے کہ حکومت نے لاہور میں میٹرو بس چلائی،، یہاں میٹرو کشتیاں ہی چلا دے تا کہ انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔