Friday, September 30, 2022

سرگودھا،خاتون نے چار بچوں اور شوہر کو قتل کر دیا

سرگودھا،خاتون نے چار بچوں اور شوہر کو قتل کر دیا
سرگودھا ( 92 نیوز)جوہر آباد کے علاقے ریاض ٹاؤن میں سنگدل ماں نے بے رحمی سے سوتے ہوئے شوہر اور چار بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، معمولی گھریلو جھگڑے پرملزمہ نے کلہاڑی اور چھریوں کے وار کر کے شوہر محمد اجمل، 13 سالہ فہد،10 سالہ عائشہ، 6 سالہ عاصمہ اور ڈیڑھ سالہ عبداللہ کو ابدی نیند سلا دیا ، ملزمہ گلنار تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشوں پر پھولوں کی پتیاں ڈالتی رہی۔ واقعے کے بعد ملزمہ نے آلہ قتل سمیت از خود تھانے میں جا کر گرفتاری دے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور تمام لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئیں، اہل علاقہ کے مطابق  خاتون کا شوہر کےساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ پانچ افراد کے قتل سے علاقے میں خوف و حراس پایا جا رہا ہے جبکہ پولیس ملزمہ سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔