Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرگودھا،عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا

سرگودھا،عیدالاضحی کی آمد کیساتھ ہی مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا
August 8, 2018
سرگودھا( 92 نیوز) سرگودھا میں بھی عید الاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈی میں خریداروں کا رش بڑھنا شروع ہوگیا ہے ۔ مویشی منڈیوں میں قربانی کیلئے جانور تو بہت لائے جارہے ہیں مگر خریداری قیمتیں سن کر صرف  جانوروں پر ہاتھ پھیرنے تک ہی محدود ہیں ۔ عید الاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت کے لئے سرگودھا کے نواح 85 جھال میں مویشی منڈی لگائی گئی ہے جہاں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت جاری ہے،  لیکن ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ گاہک ریٹ پوچھ کر ہی آگے چلنے پر  ہی عافیت جانتے ہیں ۔ مویشی منڈی میں گاہک تو ہے لیکن بیوپاری کو جانور کے منہ مانگے دام نہیں مل رہے ، اسی لئے  بیوپاری حضرات بھی مایوسی کا شکار ہیں اور کہتے ہیں کہ  ان جانوروں کو پالنے کیلئے وہ سال بھر جتنے جتن کرتے ہیں، گاہک انہیں اتنے پیسے تو دے کہ جس سے انہیں ان کی محنت کا پھل مل جائے ۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے گائے اور بیل پسند کی جا رہی ہے تو کسی کا پہلا انتخاب بکرا اور مینڈھا ہے ۔ جہاں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت عروج پر ہے وہیں ان کی قیمت کم کرنے کیلئے گاہگوں اور بیوپاریوں میں بحث و تکرار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔