Saturday, July 27, 2024

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں عمران خان نیب پشاور کے روبرو پیش ہو گئے

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں عمران خان نیب  پشاور کے روبرو پیش ہو گئے
August 7, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال میں نیب پشاور کے روبرو پیش ہو گئے ۔ عمران خان نے نیب پشاور میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا جب کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سوالنامہ تھمایا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عمران خان کو 15سوالات پر مشتمل پرچہ دیا گیا  ، عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کتنے گھنٹے سفر کیا ، کتنے گھنٹے ہیلی کاپٹر کو آپ کاانتظار کرنا پڑا۔ عمران خان کو نیب کی جانب سے موصول ہونے والے  سوال نامے کا جواب پندرہ ایام میں دینا ہوگا۔