Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس ، نیب خیبرپختونخوا میں عمران خان سات اگست کو طلب

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیس ، نیب خیبرپختونخوا میں عمران خان سات اگست کو طلب
August 3, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے متوقع وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سات اگست کو طلب کر لیا۔ انتخابی مصروفیات ختم ہوئیں تو نیب خیبرپختونخوا نے سیاسی رہنمائوں کے خلاف انکوائریوں اور تحقیقات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کے کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے متوقع وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سات اگست کو طلب کرلیا۔ نیب کے پی نے اس سے قبل عمران خان کو اٹھارہ جولائی کو طلب کیا تھا تاہم انتخابی مہم کی مصروفیات کے باعث ان کے وکیل بابراعوان نے انتخابات سے بعد کی تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کیس میں سابق وزیراعلٰی پرویزخٹک اور افسران اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔