Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نامنظور !!! پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز آج پھر سڑکوں پر نکل آئے

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری نامنظور !!! پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز آج پھر سڑکوں پر نکل آئے
August 27, 2015
لاہور / راولپنڈی / ملتان / فیصل آباد (92نیوز) ینگ ڈاکٹرز نے آج پھر پنجاب کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کیلئے بھرپور مظاہرہ کیا اور میو ہسپتال سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی۔ ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری اور سروس سٹرکچر سمیت دیگر مراعات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ نشترہسپتال کے مرکزی گیٹ پر کئے جانیوالے احتجاج میں خواتین ڈاکٹرز بھی شریک تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری سے نہ صرف بےشمار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بےروزگار ہوجائیں گے بلکہ غریب مریضوں کو سستے کی علاج کی سہولت ختم ہوجائے گی۔ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کیلئے سڑکوں پر آ گئے اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں۔ الائیڈ ہسپتال سے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں ینگ ڈاکٹرز شریک تھے۔ سرگودھا میں بھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کر دی اور حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔