Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری !!! لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا میں ڈاکٹروں کے مظاہرے

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری !!! لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا میں ڈاکٹروں کے مظاہرے
August 20, 2015
لاہور (92نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کےخلاف ینگ ڈاکٹرز پھرسڑکوں پر نکل آئے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر شہروں میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیا۔ حکومت کےخلاف نعرے بازی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کےخلاف ینگ ڈاکٹرز نے پھر سڑکوں کی راہ لی۔ لاہور میں ڈاکٹروں نے جناح ہسپتال کے باہر ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔ اس موقع ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا کہ طے شدہ فارمولے کے تحت تنخواہیں بھی نہیں بڑھائی جارہیں، نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ملتان میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ فیصل آباد کے ڈاکٹر بھی کام روک کر سڑکوں پر آگئے۔ سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے شدید احتجاج کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کسی صورتحال استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ڈاکٹرقوم کی خدمت کرتے ہیں لیکن حکومت کا رویہ نامناسب ہے۔