Tuesday, September 27, 2022

سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی کم ہوگی ؟، مریم اورنگزیب

سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے مہنگائی کم ہوگی ؟، مریم اورنگزیب
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سرکاری گیسٹ ہاؤس عوام کے لئے کھولنے کے  ٹویٹ پر  رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا کہ  کیا سرکاری گیسٹ ہاؤسز کھولنے  سے مہنگائی کم اور ملک کی ترقی بڑھے گی ۔ مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار ملے گا،  عمران صاحب آپ نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنایا ہوا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ  نتھیاگلی کا سرکاری ریسٹ ہاؤس کھولنے میں آپ کو 6سال لگے،گیسٹ ہاؤس کھولنے سے پہلے عوام کو آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔