Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری مکانات خالی کرانے کیخلاف مکینوں کا احتجاج

سرکاری مکانات خالی کرانے کیخلاف مکینوں کا احتجاج
July 22, 2018
کراچی (92 نیوز) سرکاری مکانات خالی کرانے کیخلاف ایف سی ایریا ، نارتھ ناظم آباد اور شاد مان ٹاؤن کے مکینوں نے  بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج  کیا۔ مظاہرین نے سرکاری مکانات خالی کرنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گھر خالی نہیں کریں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ ادھر چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ رجسٹری پہنچے تو مظاہرین کو دیکھ کر گاری سے اترے اور مسائل سنے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا مظاہرین کے دکھ کا احساس ہے۔ دوسری طرف مظاہرین کا کہنا تھا اُن کا کوئی قصور نہیں، اس کے باوجود گھر خالی کرنے کیلئے فائنل نوٹسز دیئے جارہے ہیں۔