Friday, September 30, 2022

سرکاری ملازموں کی جبری ریٹائرمنٹ کیلئے کمیٹیاں بنانے کی خبریں گردش میں ہیں ، شہباز شریف

سرکاری ملازموں کی جبری ریٹائرمنٹ کیلئے کمیٹیاں بنانے کی خبریں گردش میں ہیں ، شہباز شریف
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے سرکاری ملازموں کی جبری ریٹائرمنٹ کیلئے کمیٹیاں بنانے کی خبریں گردش میں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ٹویٹ پیغام میں کہا سرکاری ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی خبریں گردش میں ہیں۔ حکومت یہ اقدام ایسے موقع پر کرنا چاہتی ہے جب لوگ پہلے ہی معاشی طورپر پس کررہ گئے ہیں۔ یہ تمام معاملہ بدنیتی کا مظہر ہے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1282667204425781254?s=20 شہباز شریف نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھائے گی اور اس پر حکومت سے وضاحت طلب کرے گی۔