Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی آج ہوگی

سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی آج ہوگی
May 5, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سرکاری سکیم کے تحت حج   قرعہ اندازی آج ہو گی جبکہ وفاقی  حکومت نے حج  پالیسی  سے متعلق  سپریم کورٹ کے  فیصلے  کےخلاف   اپیل  نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزارت مذہبی امور  کی جانب سے سرکاری حج قرعہ اندازی کی  تقریب اسلام  آباد میں ہو گی  جس میں  خوش  قسمت  عازمین   حج کے ناموں  کا اعلان کیا جائے گا ۔ ادھر   وزارت مذہبی  امور کے  حکام نے  سپریم کورٹ کے  فیصلے کے بعد مشاورت مکمل کر لی اور عدالتی  فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کی دوہزار سولہ کی حج پالیسی منگل کو مسترد کی تھی اور   حکومت اور پرائیویٹ ٹور آپریٹر کا کوٹہ پچاس پچاس فیصد بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔