Sunday, September 25, 2022

سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ، چودھری تنویر کے بیٹے اسامہ اور انس گرفتار

سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ، چودھری تنویر کے بیٹے اسامہ اور انس گرفتار
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں لیگی سینیٹر چودھری تنویر کے دو بیٹے اسامہ اور انس ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیے گئے۔ ملزموں کیخلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقامی پٹواری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں سینیٹر چوہدری تنویر کے بیٹوں چوہدری اسامہ، چوہدری انس سمیت 13 ملزمان پر سرکاری زمین پر قبضہ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ملزمان نے سرکاری تحویل میں لی گئی عمارت پر قبضہ کی کوشش کی۔ ملزمان نے دوران قبضہ منع کرنے کے باوجود ویڈیو بھی بنائی۔ ملزمان 5 گاڑیوں پر سوار ہو کر آئے، 4 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔