Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرکاری خزانے سے تشہیر کے معاملے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا

سرکاری خزانے سے تشہیر کے معاملے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
February 28, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس نے پنجاب کے پی اور سندھ میں سرکاری خزانے سے تشہیر کا از خود نوٹس لے لیا ۔ معاملے پر سماعت تین رکنی بنچ 12 مارچ کو کرے گا۔

سپریم کورٹ میں اشتہاری مہم پر از خود نوٹس کیس کی  سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ صوبائی حکومتوں نے تشہیر کرنی ہے تو اپنے پیسوں سے کریں، ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہی قومی خزانے سے اشتہارات دیے جارہے ہیں ۔

عدالت نے تینوں صوبائی حکومتوں کے سیکرٹریز اطلاعات کے زریعے ایک ہفتے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دیے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں ، عدالت کا کہنا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کس میڈیا ہاوس کو کتنا اشتہار ملا؟  ۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں اپنے منصوبوں کی تشہیر کے لیے بڑے بڑے لوگوں اور تصویروں کے ساتھ اشتہارات دیتی ہیں، سندھ میں ساڑھے چار ہزار اسکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

 عدالت نے کیس 12 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے ۔