Friday, September 20, 2024

سرکاری حج فیملی ٹور بن گیا !!! وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپنی بہو کو بھی خدام الحجاج میں شامل کر دیا

سرکاری حج فیملی ٹور بن گیا !!! وفاقی وزیر مذہبی امور نے اپنی بہو کو بھی خدام الحجاج میں شامل کر دیا
September 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سرکاری حج فیملی ٹور بن گیا۔ سرکاری خرچ پر عزیز و اقارب کو سرکاری خرچ پر بھجوانے کا نیا انکشاف ہوا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اپنی بہو جمیلہ اختر کو بھی خدام الحجاج میں شامل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف وفاقی وزیر ہی نہیں بلکہ وزارت کے سیکرٹری عامر سہیل نے بھی اپنی بیگم اور ڈرائیور کو خدام الحجاج میں شامل کیا ہے۔ وزارت کے جوائنٹ سیکرٹری نور زمان بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔ انہوں نے اپنی بیگم علیمہ نور کو میڈیکل مشن میں شامل کیا ہے حالانکہ وہ ڈاکٹر بھی نہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کے خدام الحجاج کے بارے میں قواعد کی بھی خلاف ورزی کی ہے اور آٹھ ڈاکٹر ایسے بھیجے ہیں جن کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے۔ سعودی عرب کے قواعد کے مطابق صرف پچاس سال کی عمر کے ڈاکٹروں کو میڈیکل مشن میں بھجوایا جا سکتا ہے۔ وزارت نے ڈاکٹر بشیر اور ڈاکٹر حق نواز کے علاوہ اٹھاون سال کی عمر کے آٹھ ڈاکٹر حج مشن میں سیاسی سفارشوں پر بھجوائے ہیں۔