Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری حج سکیم 2016ء: 71ہزار 686 خوش نصیب فریضہ حج کیلئے منتخب

سرکاری حج سکیم 2016ء: 71ہزار 686 خوش نصیب فریضہ حج کیلئے منتخب
May 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور میں سرکاری سکیم کے تحت سال دو ہزار سولہ کے حج کیلئے قرعہ اندازی ہوئی۔ دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواست دہندگان میں سے 71ہزار 686 خوش نصیب فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی وجہ سے سرکاری کوٹہ ساٹھ فیصد کیا تھا جس کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ پچاس فیصد کردیا ہے۔ وفاقی وزیر سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والوں اور محرم کے بغیر خواتین کی درخواستیں مسترد کی جائینگی تاہم قریبی عزیزوں کے گروپ سے رہ جانے والے افراد پندرہ دن کے اندر اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کو دے سکتے ہیں۔ حج قرعہ اندازی کے نتائج وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی قرعہ اندازی کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔