Monday, September 26, 2022

سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کیلئے قرعہ اندازی آج کی جائے گی

سرکاری حج اسکیم کے تحت خوش نصیبوں کیلئے قرعہ اندازی آج کی جائے گی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سرکاری حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا مرحلہ مکمل  ہو گیا ، خوش نصیبوں کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی آج کی جائے گی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے سرکاری حج اسکیم  کے خوش نصیبوں کیلئے قرعہ اندازی آج شام 4 بجے وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کریں گے ۔ نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ویب سائٹ کی جائے گی۔