سرکاری اور نجی شعبہ کے ذمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570ارب کے واجبات ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیرپانی اور بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبہ کے ذمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے 570ارب روپے کے واجبات ہیں۔
قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے تحریری جواب میں خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سرکاری اداروں نے 136ارب جبکہ نجی شعبے نے 433ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں واپڈا نے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک ارب ستر کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ اس مد میں گزشتہ مالی سال کے دوران خیبرپختونخواہ حکومت کو 7ارب 90کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں۔