Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سرکاری افسروں کا تبادلہ، وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی

سرکاری افسروں کا تبادلہ، وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سرکاری افسروں کے تبادلے کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت میں ٹھن گئی۔

سندھ حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ کئی سال سے سندھ میں تعینات گیارہ افسروں کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا۔ مخصوص افسروں کا تقرر قبول کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تبادلے کے باوجود جوائننگ نہ دینے والے گریڈ 20 کے افسروں کو نوٹس جاری کر دیا اور 7 روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ جواب نہ دینے یا غیر تسلی بخش جواب دینے پر محکمانہ  کارروائی کی جائے گی۔