Monday, February 6, 2023

سرکاری اداروں، کارپوریشنز میں ملازمین و افسران کی برطرفی پر پابندی عائد

سرکاری اداروں، کارپوریشنز میں ملازمین و افسران کی برطرفی پر پابندی عائد
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت پاکستان نے سرکاری اداروں ، کارپوریشنز میں ملازمین و افسران کی برطرفی پر پابندی عائد کر دی ۔ وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے تمام اداروں کو آگاہ کردیا گیا  ہے  ۔ احکامات مین کہا گیا کہ  ریلوے، پی آئی اے، یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن سے بھی کسی ملازم کو برطرف نہ کیا جائے۔ احکامات کے مطابق کنٹریکٹ، مستقل، ایڈہاک بنیادوں پر تعینات ملازمین کو بھی برطرف نہ کیا جائے۔ حکومت کی جانب سے پہلے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جس کے بعد عوامی و سماجی حلقوں  کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔