Saturday, July 27, 2024

سرچ انجن گوگل کے امریکہ میں واقع ہیڈکوارٹر میں 200 بکریاں تنخواہ پر ملازم

سرچ انجن گوگل کے امریکہ میں واقع ہیڈکوارٹر میں 200 بکریاں تنخواہ پر ملازم
February 9, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ویسے تو عالمی سرچ انجن گوگل کے دنیا میں بیشمار ملازم ہیں مگر آپ یہ جان کر واقعی حیران رہ جائیں گے کہ گوگل سرچ انجن کے امریکہ میں واقع ہیڈکوارٹر میں 200 بکریاں بھی تنخواہ پر کام کرتی ہیں۔ گوگل سرچ انجن کی ملازم بکریوں کے بارے میں لوگوں کو بہت کم علم ہو گا لیکن یہ بکریاں پچھلے کئی سال سے کام کر رہی ہیں۔ گوگل نے اپنے ہیڈ آفس کیلئے 200 بکریوں کو بطور چرنے کیلئے رکھا ہوا ہے۔ یہ بکریاں جہاں ہیڈکوارٹر کے لان میں اگنے والی گھاس چرتی ہیں وہیں ان بکریوں کو تنخواہ کے ساتھ دیگر مراعات بھی دی جاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بکریوں کو ہفتے میں صرف ایک بار ہیڈ آفس کے لان میں گھاس چرنے کیلئے لایا جاتا ہے۔ اس سے صحن میں گھاس کی صفائی کے ساتھ بکریوں کا پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔ گوگل سرچ انجن نے اپنے آفیشل بلاگ میں بکریوں کو بطور ملازم رکھنے کی تصدیق کی ہے۔ گھاس کاٹنے کیلئے مالی کے بجائے بکریاں رکھنے کی وجہ بھی بہت دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ گوگل اپنے دفتر کے لان میں گھاس کی کٹائی کیلئے مشین اس لیے استعمال نہیں کرتا تاکہ ہیڈکوارٹر میں کام کرنے والا عملہ گھاس کٹائی کرنے والی مشین کے دھوئیں اور اس کے شور سے پیدا ہونے والی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ یاد رہے کہ بکریوں کے ذریعے گھاس کٹائی کا کام پہلی بار ہی نہیں کیا گیا بلکہ 2007ءمیں ”یاہو“ بھی بکریوں کو ملازم کے طور پر استعمال کر چکا ہے۔