Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرچ انجن گوگل انٹرنیٹ کی دنیا میں راج کر رہا ہے

سرچ انجن گوگل انٹرنیٹ کی دنیا میں راج کر رہا ہے
March 2, 2018

کیلیفورنیا (92 نیوز) گوگل جہاں اپنے مالکان کے لیے بے حد نفع بخش ہے وہیں یہ اپنے ملازمین کو بھی بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے ۔
گوگل کے دنیا بھر میں دفاتر کی خاص بات وہاں کام کرنے والے افراد کو ملنے والی ایسی آسائشیں ہیں جن کا تصور کوئی عام شخص کر ہی نہیں سکتا ۔
گوگل کے کیلیفورنیا آفس کا دفتر اتنا بڑا ہے کہ یہاں 2 بڑے اسٹیڈیم بن جائیں ۔ یہاں ملازمین کو کھانا کھانے سے لے کر تفریح کرنے، مختلف کھیل کھیلنے، جمنازیم، سوئمنگ پول، مساج، بہترین ہسپتال، بچوں کو رکھنے، جانوروں کو ٹہلانے سمیت غرض دنیا کی ایسی کونسی سہولت ہے جو دستیاب نہیں ۔
اس دفتر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ کوئی کام کرنے کی جگہ ہے ۔
سہولتیں دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ کوئی ہوٹل ہے اور لوگ یہاں سستانے اور تفریح کرنے کیلئے آتے ہیں ۔
گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بہترین ماحول اور سہولیات دیتے ہیں اور اس کا نتیجہ بہترین کام کی صورت میں ملتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل ایک انتہائی کم عرصے میں دنیا کی بہترین اور کامیاب ترین کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ۔