Thursday, September 19, 2024

سروں میں مدہوش اندھا ہاتھی

سروں میں مدہوش اندھا ہاتھی
December 3, 2018
تھائی لینڈ( 92 نیوز)  موسیقی کو تو صرف انسان کی روح کی غذا کہا جاتا ہے لیکن  یہ کیا  اب تو ہاتھی بھی سروں  پر مدہوش نظر آنے لگے ۔ تھائی لینڈ  میں   ایک ماہر پیانوں  بجانے والی خاتون نے جب حادثے سے بچائے گئے  اندھے ہاتھی  کے آگے پیانو بجایا تو ہاتھی بھی اپنے  زخم بھول کر  سرتال پر جھومنے لگا  ۔ اس ہاتھی کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا تھا جیسے  یہ پیانو کا ساز اس کے لئے سکون کا باعث بن رہا ہو ۔