Tuesday, September 17, 2024

سروسز اسپتال: ڈاکٹرز پر لواحقین کے تشددکے خلاف ڈاکٹروں کا اوپی ڈیز اور ان ڈور کا مکمل بائیکاٹ

سروسز اسپتال: ڈاکٹرز پر لواحقین کے تشددکے خلاف ڈاکٹروں کا اوپی ڈیز اور ان ڈور کا مکمل بائیکاٹ
October 10, 2015
لاہور(92نیوز)سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز پر لواحقین کے تشدد کے خلاف ڈاکٹرز نے او پی ڈی اور ان ڈور کا مکمل بائیکاٹ کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ جب تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور انہیں مکمل سکیورٹی نہیں دی جاتی وہ کام نہیں کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق سروسز اسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرز نے کہا کہ لواحقین کی جانب سے آئے روز پرتشدد کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں مگر متعدد بار مطالبے کے باوجود انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دس اکتوبر کی درمیانی شب پیش آنے والے واقعہ میں بارہ سے پندرہ لوگوں کے گروپ نے تین ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا یہ ڈاکٹرز سرجیکل ایمرجنسی میں نائٹ ڈیوٹی کر رہے تھے اگر اسی طرح ہوتا رہا تو ڈاکٹروں کے لیے اسپتالوں میں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ حکومت اور انتظامیہ فوری مسئلے کو حل کرے ورنہ او پی ڈیز اور ان ڈور کام کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔