Saturday, October 1, 2022

سروسز اسپتال لاہور کے باہر خاتون کی مبینہ خودسوزی کی کوشش

سروسز اسپتال لاہور کے باہر خاتون کی مبینہ خودسوزی کی کوشش
 لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال لاہور کے باہر خاتون نے مبینہ خودسوزی کی کوشش کی۔ افرا نامی خاتون نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی۔ جائے وقوعہ سے پٹرول کی بوتل اور لائٹر برآمد ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے خود آگ لگائی یا کسی اور نے تفتیش جاری ہے۔