Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج جاری

سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج جاری
February 3, 2019
 لاہور (92 نیوز) سروسز اسپتال لاہور میں نواز شریف کا علاج جاری ہے۔ 6 رکنی میڈیکل بورڈ کی جانب سے آج صبح ہی نواز شریف کے خالی پیٹ ٹیسٹ بھی کر لیےگئے جبکہ  سروسز اسپتال انتظامیہ  کی کال پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز نوازشریف کے کارڈیک ٹیسٹ کرینگے۔ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے نوازشریف کی کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقلی کے بعد میڈیکل ٹریٹمنٹ جاری ہے ۔  سروسز اسپتال میں محکمہ داخلہ کا 6 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف  کے علاج پر مامور ہے ۔ میڈیکل بورڈ  پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسرساجد نثار، پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر زاہد ،پروفیسر خدیجہ  اور پروفیسر سلیم پر مشتمل ہے۔ نوازشریف کو آج کیمیائی ٹیسٹ کی غرض سے انتہائی سخت سکیورٹی میں نیو او پی ڈی میں منتقل کیاگیا جہاں انکے بلڈ ،یورن،ریڈیالوجی کے ٹیسٹ کیے گئے۔ نواز شریف کو امراض قلب میں مبتلا ہونے کے باعٖث اسپتال منتقل کیا گیا ہے لیکن گزشتہ روز چائے کے ساتھ تلی ہوئی چیزیں پیش کیا جانا اور سروسز اسپتال میں دل کا وارڈ ہی موجود نہ ہونا امراض قلب کے حوالےسے شکوک شبہات پیدا کر رہا ہے ۔