Saturday, December 3, 2022

سرنگ کھود کر مقامی کلب کو اڑانے کی کوشش کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

سرنگ کھود کر مقامی کلب کو اڑانے کی کوشش کرنیوالا دہشتگرد گرفتار
لاہور(92نیوز)سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کواس وقت گرفتار کر لیا جب وہ سرنگ کھود کر ایک کلب کو اڑانا چاہتا تھا۔ تفصیلات کےمطابق مغلپورہ کے قریب تاج کالونی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے محمد دین نامی دہشت گرد کو اپنے گھر میں سرنگ کھودتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد سرنگ کے ذریعے کینال روڈ پر واقع ایک کلب کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑانا چاہتا تھا۔ دہشت گرد مانسہرہ سے تربیت حاصل کرکے آیا تھا،سی ٹی ڈی نے دہشت گرد محمد دین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔