Saturday, February 4, 2023

سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے ،وزیر خزانہ کی بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو

سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے ،وزیر خزانہ کی بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے 92 نیو ز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہیے اور فائدہ دینا چاہیے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اگر سبسڈی نہ دیں تو کھاد کی ملک میں کمی ہوجائے اور ڈیلرز کسان کو لوٹ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار پیدا ہو گا، ہمیں سرمایہ کاری کی داد رسی کرنی چاہئے ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  روپے کی قدر گرنا کوئی سازش نہیں، اشرافیہ نے معیشت پر قبضہ کر لیا ہے ،  آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو گا ، وزیرخزانہ نے کہا کہ  درآمدات میں اضافہ ہوا لیکن برآمدات بڑھانا ہوں گی، معیشت کے حجم کے مطابق بڑھتے قرض میں کمی ہوئی۔