سرفیس کے لیے جدید بوٹ تیار

پیرس (92 نیوز) سرفیس کے لیے اب جدید بوٹ تیار کرلی گئی۔
سمندر میں سرفیس یعنی بوٹ کے ذریعے تیراکی دنیا بھر میں مقبول ہے، لیکن اس کے لئے جہاں مہارت درکار ہوتی ہے وہاں قوت بھی ضروری ہے۔ لیکن فرانس کی کمپنی نے جدید بوٹ تیار کرکے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔
سرفیس بوٹ کے نیچے فین لگایا گیا ہے جس سے سر فیس کے دوران قوت کم استعمال ہوتی ہے اور بوٹ کو بیلنس رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے، اس کی بیٹری 2 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔