Thursday, September 19, 2024

سرفنگ‘ کراٹے‘ سکیٹ بورڈنگ سمیت 5کھیلوں کو اولمپکس میں شامل کرنے کی تجویز

سرفنگ‘ کراٹے‘ سکیٹ بورڈنگ سمیت 5کھیلوں کو اولمپکس میں شامل کرنے کی تجویز
September 29, 2015

ٹوکیو (ویب ڈیسک) 2020ءمیں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پانچ نئے کھیل شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان کھیلوں میں سکیٹ بورڈنگ‘ سرفنگ‘ بیس بال/سافٹ بال، سپورٹس کلائمبنگ اور کراٹے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کھیلوں کی شمولیت کی حتمی منظوری بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئندہ سال اگست میں دے گی۔

منظوری کی صورت میں ان پانچ نئے کھیلوں کے 18 مقابلے ہوں گے جن میں 474 سے زائد کھلاڑی شرکت کر سکیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کے لیے ابتدائی طور آٹھ کھیلوں کے نام سامنے آئے تھے لیکن باولنگ، سکواش اور ووشو حتمی تجاویز میں جگہ نہیں بنا سکے۔