Saturday, July 27, 2024

سرفراز مرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے پاکستان پہنچ گئے

سرفراز مرچنٹ بیان ریکارڈ کرانے پاکستان پہنچ گئے
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سرفراز مرچنٹ ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز مرچنٹ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے تعلقات کے حوالہ سے ثبوت فراہم کریں گے۔ سرفراز مرچنٹ کے بیان کو ضمنی ایف آئی آر کا حصہ بھی بنا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ منی لانڈرنگ اور ”را“ سے ایم کیو ایم کے تعلق کے حوالے سے اہم دستاویزی ثبوت بھی ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے اور وزارت داخلہ نے سرفراز مرچنٹ کی سکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کیے ہیں۔