Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سرفراز الیون تین جولائی کو وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے گی

سرفراز الیون تین جولائی کو وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے گی
June 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز) چیمپئنز ٹرافی کے چیمپئنز کرکٹرز کو اسلام آباد میں گرینڈ دعوت کا بلاوا آ گیا۔ سرفراز الیون تین سے سات جولائی تک وفاقی دارلحکومت میں قیام کرے گی۔ چار جولائی کو چیمپئن کھلاڑی وزیر اعظم کے مہمان بنیں گے۔ پی سی بی کے پیٹرن انچیف نواز شریف کرکٹرز میں ایک ایک کروڑ کے انعامی چیک تقسیم کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھی قومی ٹیم سے ملاقات شیڈول ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑی پارلیمنٹ ہاؤس بھی جائیں گے جبکہ شاہینوں کی آٹھ جولائی کو لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔