Saturday, July 27, 2024

سرفراز احمد ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

سرفراز احمد ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
April 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دھوکا نہ دینے والے کرکٹر سرفراز احمد کو ٹی ٹوینٹی کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ بائیس مئی انیس سو ستاسی کو پیدا ہونے والے سرفراز احمد رائٹ ہینڈ بیٹسمین اور اچھے وکٹ کیپر ہیں۔ اب تک وہ اکیس ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے ایک ہزار دو سو چھیانوے رنز سکور کیے۔ اٹھاون ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار ستتر رنز بنائے جبکہ وہ اکیس ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک سو چودہ میچ کھیلے جس میں آخری میچ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ برس پانچ نومبر کو کھیلا۔ سرفراز نے ایک سو ایک ٹوینٹی ٹوینٹی میچز کھیلے۔ بائیس مارچ کو موہالی میں آسٹریلیا اور پچیس مارچ کو اسی میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔ 2006 میں انڈر نائنٹین ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان سے قوم نے جو توقعات وابستی کی ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس میں کس قدر پورا اترتے ہیں۔